7 مئی، 2018، 11:02 PM

حزب اللہ کے خلاف تمام گھناؤنی سازشیں ناکام/ حزب اللہ اتحاد کی کامیابی لبنانی عوام کی کامیابی

حزب اللہ کے خلاف  تمام گھناؤنی سازشیں ناکام/ حزب اللہ اتحاد کی کامیابی لبنانی عوام کی کامیابی

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے لبنان کے پارلیمانی انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت اور سکیورٹی کے اعلی انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان اور اسلامی مزاحمت کے خلاف دشمنوں کی تمام گھناؤنی سازشیں اور پروپیگنڈے ناکام ہوگئے ہیں انتخابات میں حزب اللہ اتحاد کی کامیابی درحقیقت لبنانی عوام کی کامیابی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے لبنان کے پارلیمانی انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت اور سکیورٹی کے اعلی انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ  حزب اللہ لبنان اور اسلامی مزاحمت کے خلاف دشمنوں کی تمام گھناؤنی سازشیں اور پروپیگنڈے ناکام ہوگئے ہیں  انتخابات میں حزب اللہ اتحاد کی کامیابی درحقیقت لبنانی عوام کی کامیابی ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ  سید حسن نصر اللہ نے لبنانی صدر میشل عون ، لبنانی حکومت اور لبنانی قوم کو بہترین، شاندار اور پر امن الیکشن  منعقد کرانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ  انتخابات کے دوران سکیورٹی کے اعلی انتظامات تھے اور تمام نمائندے آسانی کے ساتھ اپنے پروگرام قوم کے سامنے پیش کرنے میں کامیاب رہے اور لبنانی قوم نے بھی اپنی پسند کے نمائندوں کو ووٹ دیکر پارلیمنٹ میں روانہ کیا ہے اور خطے کے پیچیدہ حالات کے پیش نظرلبنان میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد  لبنانی حکومت اور قوم کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے پارلیمانی انتخابات میں  حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں کی کامیابی کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے خلاف دشمنوں کی تمام سازشوں کو لبنانی قوم نے ناکام بنادیا ہے۔ ہم اپنے ہدف میں کامیاب ہوگئے ہیں اور ہم تمام لبنانی احزاب سے ملکر لبنانی عوام  کے تحفظ اور لبنانی عوام کی خدمت  کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ  بیروت اسلامی مزاحمت کے مرکز کے طور پر باقی رہےگا۔

News ID 1880557

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha